ممبئی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کمی درج کی گئی ہے۔ 4 نومبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر 1.09 بلین ڈالر کم ہو کر 529.99 بلین ڈالر رہ گیا۔ سونے کے ذخائر میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔ یہ معلومات ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ملی ہے۔
ریزرو بینک کے مطابق 28 اکتوبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے میں، زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.56 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ اس وقت یہ بڑھ کر 531.08 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ یہ رواں برس کے دوران کسی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ اضافہ تھا۔ ایک برس قبل اکتوبر 2021 میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 645 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مرکزی بینک عالمی ترقی کے باعث روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے کرنسی کے ذخائر سے مدد لے رہا ہے۔ روپے کو سہارا دینے کے لیے ڈالر کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈالر کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔