اردو

urdu

ETV Bharat / business

Indian stock indices touch fresh all-time highs سینسیکس 64 ہزار اور نفٹی 19 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا

بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے آج تاریخ رقم کی۔ سینسیکس نے پہلی بار 64,000 کو پار کیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی پہلی بار 19,000 کا ہندسہ عبور کر گیا۔ Indian stock indices touch fresh all-time highs

Indian stock indices touch fresh all-time highs; Sensex, Nifty up over 1 pc
سینسیکس 64 ہزار اور نفٹی 19 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا

By

Published : Jun 28, 2023, 4:13 PM IST

Updated : Jun 28, 2023, 4:20 PM IST

ممبئی:عالمی مارکیٹ میں مضبوط رجحان کے درمیان مقامی سطح پر مضبوط خرید کے باعث آج سینسیکس نے 64,000 کی بلند ترین سطح کو پار کرگیا اور نفٹی نے آج 19,000 پوائنٹس کو عبور کیا۔ بی ایس ای کے 30 شئیروں پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس نے دوپہر میں تقریباً 600 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 64,000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی بھی 19,011.25 کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای سینسیکس میں صبح سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، لیکن دوپہر کے کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری کے باعث یہ 64,000 کا ہندسہ عبور کر کے 64,037 کی سطح پر پہنچ گیا۔ جب کہ نفٹی نے 194 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,000 کی تاریخی سطح کو عبور کیا اور 19,011 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹاٹا موٹرز سمیت دیگر حصص نے سینسیکس کو 64,000 سے آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سینسیکس کے 30 اسٹاک میں سے 29 ہرے نشام میں ٹریڈ کیے، جب کہ نفٹی انڈیکس کے 50 اسٹاک میں سے 47 اسٹاک تیزی کے ساتھ اور 3 میں کمی درج کی گئی۔ نفٹی کو 19,000 کو عبور کرنے میں اڈانی گروپ کے حصص کا سب سے بڑا حصہ رہا ہے۔ جی کیو جی پارٹنرز کی سرمایہ کاری کی وجہ سے، نفٹی میں شامل اڈانی انٹرپرائزز اور اڈانی پورٹس 4.54 فیصد اور 3.42 فیصد کے اضافے کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں۔ اس مدت کے دوران ٹاٹا موٹرز، این ٹی پی سی، ریلائنس اور ایل ٹی جیسی بڑی کمپنیوں میں تقریباً تین فیصد کی تیزی رہی۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔

Last Updated : Jun 28, 2023, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details