حیدرآباد:انڈین فارماسیوٹیکل الائنس (آئی پی اے) کے سکریٹری جنرل سدرشن جین نے جمعرات کے روز کہاکہ بھارتی فارما انڈسٹری کے سنہ 2030 تک 130 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ بھارتی فارما انڈسٹری کی مالیت اس وقت 49 بلین ہے اور یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی صنعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کے 200 سے زیادہ ممالک کو ادویات سپلائی کرتا ہے۔ Indian pharma industry likely to grow to $130 bn by 2030
سدرشن جین نے کہاکہ بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کے ساتھ ہی بھارتی صنعت کے لیے دنیا میں تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے۔ ڈاکٹر ویرانچی شاہ، قومی صدر، انڈین ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (IDMA) نے محسوس کیا کہ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیواسکیم (PLI) اور کلسٹر مینوفیکچرنگ فارما سیکٹر کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارت اگلے 25 برسوں میں نمبر ون بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل آئی اور کلسٹر کی تشکیل سے درآمدات پر بھارت کا انحصار کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھارت اپنی آزادی کے 100 برس مکمل کرے گا تو 2047 میں بھارتی فارما 500 بلین ڈالر کی صنعت بن جائے گی۔ PLI 1.0 اور 2.0 بھارت کے لیے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اہم ہیں۔