اردو

urdu

ETV Bharat / business

India, Britain Free Trade Agreement: بھارت۔برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا پانچواں دور اختتام پذیر - India UK conclude 5th round of talks on FTA

بھارت اور برطانیہ رواں برس اکتوبر کے آخر تک آزاد تجارت کے سمجھوتے پر بات چیت مکمل کرنے کے لیے سرگرمی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ کامرس اور صنعت کی وزارت کے مطابق دونوں ملکوں نے پچھلے مہینے کی 29 تاریخ کو اس معاملے پر پانچویں دور کی بات چیت مکمل کرلی۔ India, UK conclude 5th round of talks on FTA

India, UK conclude 5th round of talks on FTA; Deal likely to be signed by October
بھارت۔برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا پانچواں دور اختتام پذیر

By

Published : Aug 12, 2022, 12:11 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے بات چیت کا پانچواں دور مکمل ہو گیا ہے۔ وزارت تجارت و صنعت نے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ مذاکرات 29 جولائی کو مکمل ہوئے ہیں۔ اس میں شامل افسران نے آمنے سامنے اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیے۔ کچھ گروپوں کا اجلاس نئی دہلی میں ہوا اور زیادہ تر عہدیداروں نے ورچول میٹنگ میں شرکت کی۔ India, UK conclude 5th round of talks on FTA

بیان میں کہاگیا ہے کہ' بھارت اور برطانیہ رواں برس اکتوبر کے آخر تک آزاد تجارت کے سمجھوتے پر بات چیت مکمل کرنے کے لیے سرگرمی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ کامرس اور صنعت کی وزارت کے مطابق دونوں ملکوں نے پچھلے مہینے کی 29 تاریخ کو اس معاملے پر پانچویں دور کی بات چیت مکمل کرلی۔ اس میں بھارت اور برطانیہ کے تکنیکی ماہرین نے 15 پالیسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت اور برطانیہ میں حکام اکتوبر تک ایک جامع اور آزاد تجارتی معاہدے پر زیادہ تر بات چیت کو ختم کرنے کے ہدف کی سمت کام جاری رکھیں گے۔ India, UK talks on FTA; Deal likely to be signed by October

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details