نئی دہلی: بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرکزی بینک لین دین کی لاگت کو کم کرنے کے مقصد سے روپے اور درہم میں باہمی تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ جمعہ کے روز معلومات دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر سنجے سدھیر نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا تجویز کیا گیا تھا۔ India, UAE central banks discuss rupee, dirham trade
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینک طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کا مقصد لین دین کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فروری میں پہلے ہی ایک آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر دستخط کیے تھے۔
ایف ٹی اے کا مقصد بھارت کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں کاروباروں کو اہم فوائد فراہم کرنا ہے۔ اس میں مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی جیسے مقاصد شامل ہیں۔ ایف ٹی اے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت موجودہ 60 بلین ڈالر سے بڑھ کر 100 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔