ممبئی: بھارت نے رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں 36.08 ٹریلین روپے کے 20.57 بلین آن لائن لین دین کا مشاہدہ کیا۔ یہ اطلاع منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ آن لائن لین دین ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، موبائل والیٹس اور پری پیڈ کارڈز اور پری پیڈ ادائیگی UPI ٹرانزیکشنز شامل ہے۔ India Saw 20.5 bn online transactions worth Rs 36 trillion in Q2
ورلڈ لائن کی 'انڈیا ڈیجیٹل پیمنٹ کی رپورٹ میں کہاگیا ہے "UPI P2P حجم 49 فیصد اور قیمت میں 67 فیصد حصہ داری تھی، لیکن تجارتی لین دین کے معاملے میں یو پی آئی پی 2ایم پسندیدہ ادائیگی کے موڈ کے طور پر سامنے آیا، جس کا مارکیٹ شیئر 34 فیصد اور قدر کے معاملے میں 17 فیصد تھی۔ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کا حجم میں 8 فیصد اور قدر میں 14 فیصد ہے۔