نئی دہلی: بھارت اور سعودی عرب نے روپے اور ریال میں تجارت کو ادارہ جاتی بنانے اور وہاں UPI (یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس) اور روپے کارڈ کو متعارف کرانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزارت تجارت ایک بیان کے مطابق وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کے 18-19 ستمبر کو ریاض کے دورے کے دوران متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیے۔ انہوں نے بھارت۔ سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی۔ India, Saudi Arabia discuss Rupee-Riyal trade, UPI payment system
گوئل اور سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کونسل کے تحت اقتصادیات اور سرمایہ کاری کی کمیٹی کے وزارتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ گوئل نے ولی عہد شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کے ساتھ دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر نے ٹویٹر پر لکھا"میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کے ساتھ توانائی کی حفاظت اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھا سکتی ہے۔"