نئی دہلی: بھارت کی تھوک مہنگائی WPI Inflation مسلسل 15 ماہ سے دوہرے ہندسے میں ہے، جب کہ تھوک مہنگائی مئی 2022 کے مقابلے جون 2022 میں گھٹ کر 15.18 فیصد درج کی گئی ہے wholesale inflation eases to 15.18% in June۔ وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کیے گئے وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، جون 2021 میں ڈبلیو پی آئی افراط زر 12.07 فیصد تھا۔ تھوک مہنگائی گزشتہ 15 ماہ سے دوہرے ہندسے میں ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جون 2022 میں افراط زر کی شرح میں گذشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں بنیادی طور پر معدنی تیل، کھانے پینے کی اشیاء، خام پیٹرولیم اور قدرتی گیس، بنیادی دھاتوں، کیمیکلز اور کھانے کی اشیاء وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔