نئی دہلی: بھارت سری لنکا کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے۔ اس نے اس سلسلے میں چین کی جگہ لے لی ہے۔ بھارت نے 2022 کے چار ماہ میں سری لنکا کو مجموعی طور پر 96 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کیے ہیں۔ 2017 سے 2021 کے درمیان پچھلے پانچ برس میں چین، سری لنکا کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک تھا۔ India emerges as Sri Lanka's top lender in 2022, think tank report says
ایشیائی ترقیاتی بینک ADB گذشتہ پانچ برس میں قرض دینے والا سب سے بڑا کثیر ملکی ادارہ رہا ہے۔ اس نے سنہ 2021 میں 61 کروڑ ڈالر کا قرض دیا تھا۔