نئی دہلی: بھارت کی معیشت رواں مالی برس میں 6.8سے 7 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ترقی کرے گا۔ یہ دعویٰ ملک کے چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننت ناگیشورن کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کا مرحلہ جاری ہے اور ہماری جی ڈی پی اب مالی برس 20-2019 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وی اننت ناگیشورن نے مزید کہا کہ مالی برس 2022-2023 میں، ہماری معیشت 6.8سے 7 فیصد کی شرح نمو کی ترقی کی راہ پر ہے، معیشت دوبارہ پٹری پر آ رہی ہے۔ انہوں نے تہواروں کے دوران فروخت کے بہتر رجحانات، پی ایم آئی، بینکوں کے کریڈٹ گروتھ اور آٹو سیلز کے اعداد و شمار کو معیشت کی بہتری کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ India on track to achieve 6.8-7% GDP growth this fiscal, says CEA
رواں مالی برس بھارتی معیشت 6.8 سے 7 فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کرے گی، چیف اکنامک ایڈوائزر - India on track to achieve 6 to 7 per
چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننت ناگیشورن نے کہا کہ مالی برس 2022-2023 میں ہماری معیشت 6.8 سے 7 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ترقی کی راہ پر ہے۔ India on track to achieve 6.8-7% GDP growth
![رواں مالی برس بھارتی معیشت 6.8 سے 7 فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کرے گی، چیف اکنامک ایڈوائزر India's GDP growth slows to 6.3% in July-September this year](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-17081588-525-17081588-1669879292421.jpg)
رواں مالی برس بھارتی معیشت 6.8 سے 7 فیصد کی ترقی کرے گا، چیف اکنامک ایڈوائزر
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی برس میں بھارت کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ جب کہ آر بی آئی نے 7 فیصد کا تخمینہ لگایا تھا۔ رواں مالی برس کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں ملکی معیشت کی شرح نمو 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 2021-22 کی اسی مدت کے مقابلے میں کم تھی۔
مزید پڑھیں: