واشنگٹن/نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کو کہاکہ بین الاقوامی سطح پر ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے پیش نظر عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں کچھ سست روی ہوسکتی ہے، لیکن بڑی معیشتوں میں بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح ان سب سے تیز رہے گی۔ وزیر خزانہ سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مالیاتی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا ذکر کیا۔ India is The Fastest-Growing Economy
ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں کچھ کمی آسکتی ہے Nirmala Sitharaman Discusses Geopolitical Issues with IMF۔ سیتا رمن نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے تازہ ترین تخمینوں میں 2022-23 میں بھارت کی ترقی کا تخمینہ 8.2 فیصد لگایا گیا ہے۔ جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔ انہوں نے کہاکہ' بھارت بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کے اہم پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا مقصد پیداوری اور روزگار کو فروغ دینا ہے۔'
واضح رہے کہ مانیٹری فنڈ نے اس ہفتے جاری کردہ عالمی معیشت کے آؤٹ لک پر اپنی تازہ ترین ورلڈ آؤٹ لک رپورٹ میں بھارت کی ترقی کی پیشن گوئی کو جنوری کے 9 فیصد کے تخمینہ سے گھٹا کر 8.2 فیصد کر دیا ہے۔