ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2.4 بلین ڈالر بڑھ کر 596.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ جب کہ گزشتہ ہفتے میں یہ 1.32 بلین ڈالر کم ہو کر 593.7 بلین ڈالر رہ گیا تھا۔
آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.35 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 596.09 بلین ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 2.57 بلین ڈالر کی چھلانگ کے ساتھ 527.65 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ تاہم اس دوران سونے کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔