نئی دہلی:سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ بھارت سنہ 2024-25 تک 5,000 بلین ڈالر کی جی ڈی پی بننے کے لیے تیار ہے۔ گڈکری نے جمعہ کے روز صنعتی ادارہ FICCI کے ایک پروگرام میں کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ بھارت 2024-25 تک $5 ٹریلین کی معیشت ہو گا۔ India All Set To Become USD 5 Trillion Economy By 2025
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ترقی اور روزگار میں اضافہ پر زور دے رہی ہے۔ گڈکری نے کہا کہ' 2030 تک عالمی پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو حاصل کرنے میں بھارت کا بڑا رول ہوگا۔ گڈکری نے برآمدات بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم متبادل، صاف اور سبز ایندھن جیسے بائیو ایتھنول، بائیو سی این جی، بائیو ایل این جی اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔