نئی دہلی: ملک میں 5 جی کی رفتار تقریباً 500 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی ہے۔ اوکلا کی آج کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ اوکلا نے ان چار شہروں میں اوسط 5جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار کا موازنہ کیا جہاں جیو اور ایئرٹیل دونوں نے اپنے 5G نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔ بھارتی ایئرٹیل نے آٹھ شہروں میں اپنی 5G خدمات شروع کی ہیں۔ جیو کا 5G بیٹا ٹرائل اب تک دہلی، ممبئی، کولکاتا اور وارانسی کے چار شہروں میں منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔India 5G Download Speeds
اوکلا کی 'اسپیڈ ٹیسٹ انٹلی جنس' رپورٹ کے مطابق جون سے اب تک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں ایئرٹیل کی اوسط 5G ڈاؤن لوڈ کی رفتار 197.98 ایم بی پی ایس تھی جب کہ جیو کے نیٹ ورک پر اوسط 5G ڈاؤن لوڈ کی رفتار 598.58 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ۔ یہ ایرٹیل کی رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔ 5G کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار میں سب سے بڑا فرق کولکتہ میں دیکھا گیا۔ ایئرٹیل کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 33.83 ایم بی پی ایس تھی جبکہ جیو کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار تقریباً 14 گنا زیادہ 482.02 ایم بی پی ایس تھی۔
بھارت کے سب سے زیادہ گنجان آباد شہروں میں سے ایک ممبئی میں ایئرٹیل ایک بار پھر جیو سے پیچھے رہ گیا، جون 2022 سے دستیاب ڈیٹا کے مطابق جیو کی 515.38 ایم بی پی ایس اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے مقابلے میں ائیرٹیل کی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار صرف 271.07 ایم بی پی ایس رہ گئی۔