نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی Reliance Group Chairman Anil Ambani کے خلاف بلیک منی ایکٹ کے تحت 420 کروڑ روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کے الزام میں مقدمہ چلانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس سوئٹزرلینڈ کے دو بینک کھاتوں میں رکھی گئی 814 کروڑ روپے سے زیادہ کی بے حساب رقم سے متعلق ہے۔ محکمہ نے 63 سالہ امبانی پر جان بوجھ کر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ IT Issues Notice to Anil Ambani
انہوں نے کہا کہ صنعتکار نے جان بوجھ کر بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور مالی مفادات کی تفصیلات حکام کو نہیں دیں۔ امبانی کو اس ماہ کے شروع میں اس سلسلے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں امبانی کے دفتر سے رابطہ کیا گیا، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ محکمہ نے کہا کہ ان کے خلاف بلیک منی کے تحت مقدمہ بنایا گیا ہے۔ اس میں جرمانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 10 برس قید کی سزا ہے۔ محکمہ نے الزامات پر 31 اگست تک جواب طلب کیا ہے۔ صنعتکار پر مالی برس 2012-13 سے 2019-20 کے دوران بیرون ملک غیر اعلانیہ اثاثے رکھ کر چوری کا الزام ہے۔
نوٹس کے مطابق حکام نے پایا ہے کہ امبانی ایک مالی تعاون کرنے والے کے ساتھ ساتھ بہاماس میں واقع ادارے ڈائمنڈ ٹرسٹ اور ایک اور کمپنی، ناردرن اٹلانٹک ٹریڈنگ لمیٹیڈ (NATU) کے بینیفشری مالک ہیں۔ NATU کی تشکیل برٹش ورجن آئی لینڈز (BVI) میں دیا گیا تھا۔ بہاماس ٹرسٹ کے معاملے میں ڈیپارٹمنٹ نے پایا کہ یہ ڈریم ورکس ہولڈنگس انک نام کی ایک کمپنی تھی۔ کمپنی کا سوئس بینک میں اکاؤنٹ ہے۔ اکاؤنٹ میں 31 دسمبر 2007 تک سب سے زیادہ رقم $32,095,600 (3.2 کروڑ ڈالر) تھی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ کو شروع میں 25 ملین ڈالر کی فنڈنگ ملی تھی۔