نیویارک: گوگل، مائیکروسافٹ جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں میں چھٹنی کے بعد اب ایک اور یورپی ٹیک کمپنی کا نام اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ کمپنی ایس اے پی ہے جنہوں نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ تقریبا 2900 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تعداد گذشتہ برس 150,000 ملازمتوں میں کٹوتیوں پر بنتی ہے۔
ایس اے پی نے کہا کہ ملازمتوں میں کٹوتی اس کی تقریباً 112,000 افرادی قوت کا تقریباً 2.5 فیصد ہو گی۔ جرمنی میں ہیڈ کوارٹر والی کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی Qualtrics میں اپنی 71 فیصد ملکیت ترک کرنا چاہتی ہے۔ SAP کے سی ای او کرسچن کلین نے ایک سٹریم ویڈیو میں کہاکہ اب کمپنی ان علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے گی جہاں ہم اپنی تیز رفتار ترقی کو جاری رکھنے کے لیے سب سے مضبوط ہیں۔
بتادیں کہ آئی بی ایم نے 3,900 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی بی ایم کے چیف فنانشل آفیسر جیمز کیوانوگھ کے مطابق چھٹنیوں سے کمپنی کو جنوری تا مارچ کے عرصے میں $300 ملین لاگت آئے گی۔ بدھ کی دیر رات کمپنی کی آمدنی کال کے دوران انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ چند برسوں میں بہت سے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہمارے کاروبار میں کچھ پھنسے ہوئے اخراجات ہیں'۔