اردو

urdu

ETV Bharat / business

Gold Import Duty Hiked: سونے پر درآمداتی ڈیوٹی بڑھ کر پندرہ فیصد - India second biggest consumer of gold

بھارت سونے کا دوسرا سب سے بڑا کنزیومرہے۔ بھارت کو اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے زیادہ تر سونا درآمد کرنا پڑتا ہے۔ سونا خام تیل کے بعد بھارت کے درآمدی بل کے سب سے بڑے اجزاء میں سے ایک ہے۔ India, the world’s Second Biggest Consumer of Gold

import-tax-on-gold-hiked
سونے پر درآمداتی ڈیوٹی بڑھ کر پندرہ فیصد

By

Published : Jul 1, 2022, 4:13 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرنسی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی کے درمیان مرکز کی مودی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ سونے کی مانگ کو کم کرنے کے لیے حکومت نے سونے پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی ہے Gold Import Duty Hiked۔ درآمدی ٹوٹی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

سونے کی درآمد ات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے حکومت نے اس قیمتی دھات کی درآمداتی ڈیوٹی 4.75 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی ہے Import Tax on Gold Hiked۔ اس حوالے سے رات گئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت سونے پر درآمداتی ڈیوٹی 10.75 فیصد ہے۔ سونے کی درآمدات میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر دباؤ پڑ رہاہے، جسے کم کرنے کے لیے اس کی درآمدات پر ڈیوٹی بڑھانے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اس قیمتی دھات کی درآمدات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ صرف مئی کے مہینے میں 107 ٹن سونا درآمد کیا گیا ہے۔ جون میں بھی درآمد زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details