حیدرآباد:شرح سود میں اضافے سے آپ کا ہوم لون مزید بوجھل بنارہا ہے۔ شرح سود میں اضافے کے بعد کچھ بینکوں نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اپنی شرح سود میں اضافہ کر رہے ہیں۔اس ضمن آئیے دیکھتے ہیں کہ اس بوجھ کو ہلکا کرنے کے لیے کیا، کیا جا سکتا ہے۔ Home loan rates rising? Tips to lighten burden
ریپو ریٹ جس پر ملک کا مرکزی بینک کمرشل بینکوں کو قرض دیتا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں برس مسلسل پانچویں بار ریپو ریٹ میں اضافہ کیا ہے۔ گذشتہ دنوں آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد اضافہ کیا ہے۔ آر بی آئی کے مطابق اب ریپو ریٹ 5.90 فیصد سے بڑھ کر 6.25 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے اب ہوم لون سمیت ہر قسم کے قرضے مہنگے ہو جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں ہوم لون دوبارہ 8.75 سے 9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ کم شرح پر قرض لینے والوں پر سود کا بوجھ لاکھوں تک بڑھ جائے گا۔ مزید 20 برس میں طے ہونے والا قرض اب 30 برس تک جاری رہ سکتا ہے۔
جب شرح سود میں اضافہ کیا جاتا ہے تو بوجھ ان لوگوں پر زیادہ ہو تا ہے جنہوں نے 6.75%-7% کی کم شرح پر قرض لیا ہے۔ اس کا اثر ان لوگوں پر کم ہوگا جنہوں نے 8.5-9 فیصد پر قرض لیا ہے۔
شرح سود میں اضافہ آپ کے ایم ایم آئی یا ہوم لون کی مدت میں اضافہ کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ 22,367 روپے کی EMI کے ساتھ 20 برس کے لیے 6.75% پر 30 لاکھ روپے کا قرض لیتے ہیں۔ اگر شرح سود 8.75 فیصد تک پہنچ جاتی ہے تو مدت 30 برس میں بدل جائے گی اور EMI 23,610 روپے ہوگی۔ اگر مدت کو تبدیل کیے بغیر EMI بڑھایا جاتا ہے تو یہ 26,520 روپے ہو جائے گا۔