اردو

urdu

ETV Bharat / business

Home Loan Limit Doubles: آر بی آئی نے کوآپریٹو بینکوں کے لیے ہاؤسنگ لون کی حد کو دوگنا کر دیا - Home loan limit doubles for individual

آر بی آئی نے بدھ کے روز کوآپریٹو بینکوں کی طرف سے صارفین کو دیے جانے والے ذاتی ہاؤسنگ لون کی حد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ Home Loan Limit Doubles

By

Published : Jun 8, 2022, 4:02 PM IST

نئی دہلی:صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا RBI نے بدھ کو کوآپریٹو بینکوں Co-operative Banks کی طرف سے صارفین کو دیے جانے والے نجی ہاؤسنگ لون کی حد میں اضافے کا اعلان کیا ہے Home Loan Limit Doubles۔ آر بی آئی نے پرائمری (اربن) کوآپریٹو بینکوں (UCBs) اور دیہی کوآپریٹو بینکوں (RCBs) کے ہاؤسنگ لون کی حد میں ترمیم کی ہے۔ آر سی بی کے تحت ریاستی کوآپریٹو بینک اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک آتے ہیں۔

ترمیم شدہ حد کے مطابق شہری کوآپریٹو بینکوں کے انفرادی ہاؤسنگ لون کی حد کو ٹائر ون شہروں میں 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 60 لاکھ روپے اور ٹائر ٹو شہروں میں 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1.40 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 100 کروڑ روپے سے کم مالیت والے RCBs کے لیے انفرادی ہاؤسنگ لون کی حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے اور دیگر RCBs کے لیے 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں RBI بعد میں ایک سرکلر جاری کرے گا جس میں قرض کی حد میں توسیع کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔

غور طلب ہے کہ آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ریپو ریٹ اب 4.9 فیصد پر ہے۔

آر بی آئی نے رواں مالی برس میں افراط زر کی شرح 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں افراط زر کی شرح 7.5 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 7.4 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 6.2 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.8 فیصد رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ آر بی آئی نے مالی برس 23 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 16.2 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 6.2 فیصد، تیسری میں 4.1 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 4.0 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details