شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہاکہ عام لوگوں کے لیے ہوائی سفر کو آسان بنانے کے لیے اڑان اسکیم کے تحت 11 نئی ایئر لائنز شروع کی گئی ہیں۔
لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے، مسٹر سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت، وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ تھا کہ ہوائی چپل پہننے والا بھی ہوائی سفر کرے۔ اس کے تحت 11 نئی ایئر لائنز شروع کی گئی ہیں جن میں سے تین اسٹارٹ اپ ہیں۔ یہ سول ایوی ایشن سیکٹر کے لیے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر بوجھ بھی بہت ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں لیکن اس بحران میں بھی ہمارا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔