نئی دہلی: اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتھل پتھل کے دوان ایمبیسیڈر کار بنانے والی مشہور کمپنی ہندوستان موٹرز Hindustan Motors Stocks کے حصص میں گزشتہ ایک ماہ میں 103 فیصد اضافہ ہوا ہے Hindustan Motors Stocks Zoomed over 103%۔ گزشتہ 15 دنوں سے ہندوستان موٹرز اپنے سرمایہ کاروں کے لیے کمائی کرنے والی کمپنی بنی ہوئی ہے۔
جمعرات کو دوپہر 2.23 بجے کمپنی کے حصص کی قیمت 23 روپے فی حصص پر ٹریڈ ہو رہی تھی جب کہ ایک ماہ قبل یہ 11 روپے فی حصص پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ اسی عرصے میں ملکی اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً پانچ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔