حیدرآباد: کورونا وبائی مرض سے قبل ہیلتھ انشورنس پالیسی Health insurance کے تعلق سے یہ اکثریہ ذہن میں یہ سوال آتھا کہ آخر انشورنس کا مقصد کیا ہے، ہر برس پریمیم پر پیسہ ضائج کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ لیکن، ایک وبائی مرض نے چیزوں کو بدل دیا اور لوگوں کو انشورنس کور کی اہمیت کو سمجھنے پر مجبور کر دیا۔ انہیں یہ بھی سمجھا دیا کہ بزرگوں اور والدین کو ہر قیمت پر 'کور' کیا جانا چاہیے۔ انشورنس پالیسی ایک بہترین تحفہ ہے جو آپ اپنے والدین کو دے سکتے ہیں۔ Health Insurance Cover Must for Parents
والدین نے ہمارے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان کا بدلہ چکائیں۔ لہذا، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہدی ہے۔ اگر انہیں مالی استحکام فراہم کیا جائے تو وہ پرامن زندگی گزار سکتے ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ، انہیں صحت کے کچھ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایسے وقت میں بھی وہ پراعتماد اور بے خوف رہ سکتے ہیں اگر وہ کسی پالیسی کے ذریعے محفوظ ہوں۔ انشورنس پالیسی واقعی ایک ایسا تحفہ ہے جو انہیں خوشیاں اور پر اعتماد بنا سکتا ہے۔
قابل اعتماد کمپنی
ان دنوں بہت سی کمپنیاں ہیں، جو ذاتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور والدین کے لیے تقریباً ایک جیسے فوائد پیش کرتی ہیں۔ ان میں سے، ایک ایسی پالیسی کیسے تلاش کی جائے جو ہماری ضروریات کے مطابق ہو، یہ ایک بڑا سوال ہے۔ والدین کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کرتے وقت، متعلقہ بیمہ کنندگان کی جانب سے پیش کردہ خدمات کے بارے میں دریافت کریں۔ ادائیگی کے پیٹرن اور انشورنس کمپنی کی کارکردگی کو جانیں۔ ان تفصیلات کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہے، لیکن تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔ دعوے کی ادائیگی کے عمل کو جاننے کے لیے آپ IRDAI کی ویب سائٹ پر بھی جا سکتے ہیں۔
مناسب رقم میں پالیسی
مشہور ہے کہ بڑھاپا طبی مسائل میں گھرا ہوتا ہے۔ والدین معمولی بیماریوں کے علاوہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ لہذا، بزرگ شہریوں کے لیے پالیسی کا فائدہ اٹھاتے وقت ان باتوں کو ذہن میں رکھیں۔ کم انتظار کی مدت، دماغی بیماریوں کے علاج کے لیے اہلیت، سالانہ طبی معائنہ، اور روز مرہ علاج اس میں شامل ہو۔ کچھ بیمہ کنندگان اضافی قدر پر مبنی خدمات پیش کرتے ہیں اور ان چیزوں کی مناسب جانچ کی جانی چاہیے۔ ایک ایسی پالیسی پر بھی نشان لگائیں جس میں سنگین بیماری، او پی ڈی کور، اور کمرے کے کرایے کے لحاظ سے کوئی ذیلی حدود نہ ہوں۔ طبی اخراجات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، مناسب رقم کے ساتھ انشورنس پالیسی کو یقینی بنائیں۔