حیدرآباد: کورونا وائرس کے بعد لوگوں نے ہیلتھ انشورنس کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے، لیکن پھر بھی ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ہیلتھ کور لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جان لیں کہ انشورنس نہ صرف بیماریوں کے دوران بلکہ غیر متوقع حادثات کے وقت بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پریمیم ادا کرنا فضول ہے، جب تک کسی کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہر عام انسان دعا گو ہے کہ انہیں طبی ہنگامی حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے، لیکن ہیلتھ انشورنس ایک ایسی چیز ہے جو اس صورتحال سے نجات دلانے میں آ پ کی کافی حد تک مدد کرسکتا ہے۔ آج کے زمانے میں ہیلتھ انشورنس ہر کسی کے پاس ہونا چاہیے۔
کم ادائیگی والے پریمیم کور میں، کچھ شرائط ہوں گے۔ جس کے نتیجے میں بیمہ کرنے والے کو ہسپتال کے اخراجات کا کچھ حصہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس لیے مناسب ہیلتھ انشورنس کا انتخاب کرنا بہتر ہے، جو اضافی بوجھ برداشت کرسکے۔ مناسب ہیلتھ انشورنس نہ لینے پر اضافی اخراجات اٹھانے پڑیں گے۔ جو ایک اضافی بوجھ بن جائے گا۔ مزید یہ کہ کسی دو کمپنیوں کی پالیسیوں کا موازنہ صرف پریمیم کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا۔