سورت: مرکزی حکومت نے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت 11 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم Har Ghar Tiranga Abhiyan شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے ٹیکسٹائل شعبے میں خوشی کی لہر ہے۔ ٹیکسٹائل شعبے سے جڑے میل مالکان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے شعبے کو راحت ملے گی۔ صنعت کار اس بڑی کھیپ کے لیے پرجوش ہے۔ مزید سورت میں میل مالکان نے 100 ملین ترنگے کی تیاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لیے سورت کے صنعت کاروں نے بھیونڈی سے روٹا کپڑا منگوایا ہے۔
اس مہم کے تحت ایک ہفتے تک ملک بھر میں 72 کروڑ ترنگا لہرائے جائیں گے۔ جس کے لیے حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 72 کروڑ ترنگا تیار کرنے کے لیے ہر ایک ٹیکسٹائل انڈسٹری کے صنعت کاروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ یہ ترنگے جھنڈے ملک کے مختلف کونوں میں بھیجے جائیں گے، جن میں سے سورت کے مل مالکان کو 100 ملین ترنگا جھنڈوں کے آرڈر مل چکے ہیں جہاں چھوٹے ترنگے جھنڈوں سے لے کر بڑے ترنگے جھنڈوں تک تیار کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت آزادی کے امرت تہوار کے تحت 11 اگست سے 15 اتک 'ہر گھر ترنگا' پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کے تحت یوم آزادی پر ملک بھر میں 20 کروڑ گھروں پرچم لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ یوم آزادی پر زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے گھروں اور دفتروں میں ترنگا لگائیں۔