نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سے متعلق واجبات کی رقم اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد جاری کی جاتی ہے، لیکن یہ سرٹیفکیٹ کئی ریاستوں سے موصول نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ایوان میں ضمنی سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ ریاستوں کو اے جی سرٹیفکیٹ دینے ہوں گے۔'
سیتا رمن نے کہا کہ "مرکزی حکومت یہ فیصلہ نہیں کرتی ہے کہ جی ایس ٹی کا معاوضہ کب دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جی ایس ٹی کونسل نے لیا ہے۔ تمام ریاستوں کے وزرائے خزانہ اس کونسل میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی سے متعلق معاوضے کی رقم جاری کرنے میں تاخیر مرکز کی سطح پر نہیں ہو رہی ہے، یہ تاخیر ریاستوں کی جانب سے اے جی سرٹیفکیٹ نہ دینے کی وجہ سے بنتی ہے۔