اقتصادی سرگرمیوں میں آرہی تیزی کے دم پر جی ایس ٹی کلیکشن میں بھی اضافے کا رجحان بنا ہوا ہے۔ رواں برس مارچ میں جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 1.42 لاکھ کروڑ روپے کے پار رہا جو اب تک وصول کردہ جی ایس ٹی کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل جنوری 2022 میں 140986 کروڑ روپے کا محصول وصول ہوا تھا۔ جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد یہ چھٹا ایسا مہینا ہے جس میں جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 1.30 لاکھ کروڑ سے زیادہ رہی ہے۔ GST Collections Hit All-Time High in March
وزارت خزانہ کی طرف سے آج جاری کردہ جی ایس ٹی وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق، مارچ میں کل جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 142095 کروڑ روپے رہی، جو مارچ 2021 میں 123902 کروڑ روپے کی جمع کردہ آمدنی سے 15 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2020 میں مجموعی آمدنی سے 46 فیصد زیادہ۔ یہ رقم اس سال جنوری میں 140986 کروڑ روپے اور فروری میں 133026 کروڑ روپے رہی تھی۔ رواں برس مارچ میں جی ایس ٹی کی کل آمدنی 142095 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 25830 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 32378 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 74470 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس 9417 کروڑ روپے ہے۔ آئی جی ایس ٹی میں درآمدات پر 39131 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی اور معاوضہ سیس میں درآمدات پر 981 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی شامل ہے۔