بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قرض کی قسط اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یونان میں افراط زر نے رواں برس مارچ میں 27 سالہ ریکارڈ توڑ دیا Greek Inflation Breaks 27-yr Record ۔ چین کی خبر رساں ایجنسی شنہو نیوز کے مطابق یونان کے اعدادوشمار جاری کرنے والی Hellenic Statistical Authority (Elstat) نے کہا کہ رواں برس مارچ میں سالانہ افراط زر کی شرح بڑھ کر 8.9 فیصد ہو گئی۔ اس سے قبل یونان کی افراط زر کی شرح فروری 2022 میں 7.2 فیصد اور جنوری میں 6.2 فیصد تھی۔ مارچ 2021 میں افراط زر منفی 1.6 فیصد تھا۔
گزشتہ ایک برس کے دوران یونان میں توانائی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں 79.3 فیصد، قدرتی گیس کی قیمتوں میں 68.3 فیصد اور ہیٹنگ آئل کی قیمتوں میں 58.5 فیصد اضافہ ہوا۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یونان کی حکومت تاجروں اور عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے بل میں رعایت دے رہی ہے۔