نئی دہلی: حکومت جلد ہی اکتوبر سے شروع ہونے والے اگلے مارکیٹنگ سال کے لیے چینی کے برآمدی کوٹے کا اعلان کرے گی۔ خوراک کے سکریٹری سدھانشو پانڈے نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ تاہم، انہوں نے مارکیٹنگ سال 2022-23 میں برآمد کے لیے چینی کی مقدار کی وضاحت نہیں کی۔ Govt to soon Announce Sugar Export Quota for 2022-23 mkt year
پانڈے نے رولر فلور ملرز فیڈریشن آف انڈیا (RFMFI) کی 82 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر کہاکہ "ہم جلد ہی اگلے سیشن کے لیے چینی کی برآمد کی پالیسی کا اعلان کریں گے۔"
حکومت نے مئی میں 100 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی۔ بعد میں اس میں 12 لاکھ ٹن کا اضافہ کیا گیا۔ اس سے مارکیٹنگ سال 2021-22 کے لیے کل برآمدی کوٹہ 112 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ بھارت کی چینی کی برآمدات مارکیٹنگ سال 2020-21 میں 70 لاکھ ٹن، 20-2019 میں 59 لاکھ ٹن اور 2018-19 میں 38 لاکھ ٹن تھیں۔