اردو

urdu

ETV Bharat / business

Gold and Silver Price fall سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ

بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ دہلی کے بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت 435 روپے گر کر 49,282 روپے فی 10 گرام پر ہوگئی۔ چاندی کی قیمت بھی 1,600 روپے گر کر 54,765 روپے فی کلو پر آ گئی۔ Gold and Silver Price fall

Gold falls by Rs 435; Silver tumbles Rs 1,600
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ

By

Published : Sep 29, 2022, 3:26 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ بدھ کے روز دارالحکومت دہلی میں سونے کی قیمت میں 435 روپے کی کمی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 49,282 روپے ہوگئی، ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے مطابق۔ گزشتہ تجارت میں سونے کی قیمت 49,717 روپے فی 10 گرام ہوئی۔ Gold and Silver Price fall

چاندی کی قیمت بھی 1,600 روپے گر کر 54,765 روپے فی کلو پر آ گئی۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے ریسرچ اینالسٹ دلیپ پرمار نے کہاکہ " سرمایہ کاری میں خطرے کے کمی اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایف) نے سونے میں ہولڈنگ میں کمی کے بعد دہلی میں 24 کیرٹ سونے کے لیے سپاٹ گولڈ کی قیمتیں 435 روپے فی 10 گرام گر گئیں۔"

بین الاقوامی منڈی میں سونا 1,615.7 ڈالر فی اونس تک پہنچا، جب کہ چاندی 18 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ پرمار نے مزید کہا کہ سونے کی قیمتیں کم ہوئیں کیونکہ COMEX میں سپاٹ گولڈ کی قیمتیں گر کر 1,615 امریکی ڈالر فی اونس ہوگئی، یہ سطح آخری مرتبہ اپریل 2020 میں دیکھی گئی تھی۔

مزیدپڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details