حیدرآباد:لوگ ڈیجیٹل طور پر سونے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ لوگ سرمایہ کاری کو ایکویٹی تک محدود کیے بغیر اپنی سرمایہ کاری کے اختیارات کو بڑھا رہے ہیں۔ جیسے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کے لیے کچھ رقم مقرر کرنا۔ Gold and silver ETFs a best bet for diversified investments
ایسے سرمایہ کاروں کے لیے موتی لال اوسوال میچول فنڈ نے حال ہی میں موتی لال اوسوال گولڈ اینڈ سلور ایکسچینج ٹریٹ فنڈ ( ای ٹی ایف) کی شروعات کی ہے۔ اس اسکیم کا کا نیا این ایف او 7 نومبر کو ختم ہوجا ئے گا۔ اس این ایف او کم از کم سرمایہ کاری 500 روپے ہے۔ ابھیروپ مکھرجی اس کے فنڈ مینیجر ہیں۔ اس اسکیم کے تحت دوسرے میوچل فنڈز کے گولڈ اور سلور ای ٹی ایف بھی خریدے جاسکتے ہیں۔
سونے کی سرمایہ کاری کے دیگر اختیارات میں ICICI پراڈینشل گولڈ ETF، Nippon India ETF Gold Bees، SBI-ETF Gold، Kotak Gold ETF اور HDFC گولڈ ETF شامل ہیں۔ دوسری طرف، چاندی کی اسکیموں کے لیے ICICI پراڈینشل سلور ETF، Nippon India Silver ETF اور Aditya Birla Silver ETF میں خرید سکتا ہے۔