نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے باشندوں سے کہا کہ وہ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش اور آنے والے تہواروں کے موقع پر ’ووکل فار لوکل‘ مہم میں تیزی لائیں۔ آکاشوانی پر 'من کی بات' پروگرام میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کھادی اور دستکاری کی اشیاء خریدنے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیں۔ Go Vocal for local PM Modi Appeals People
انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ برسوں سے ہمارے تہواروں کے ساتھ ملک کا ایک نیا عہد بھی جڑ گیا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں، یہ عہد 'ووکل فار لوکل کا ہے۔ اب ہم تہواروں کی خوشی میں اپنے مقامی کاریگروں اور تاجروں کو بھی شامل کرتے ہیں۔ بابائے قوم کی جینتی کے موقع پر ہمیں اِس مہم کو مزید تیز کرنے کا عہد لینا ہے۔ کھادی، ہینڈلوم، ہینڈی کرافٹ یہ سارے پروڈکٹ کے ساتھ ساتھ لوکل سامان ضرور خریدیں۔ آخر استہوار کا سہی آنند تب ہے، جب ہر کوئی اس تہوار کا حصہ بنے۔