حیدرآباد: ٹیکس سیونگ پلان کا ہونا ضروری ہے۔ جو لوگ محفوظ اسکیموں کی تلاش میں ہیں وہ بینکوں اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (NBFCs) کی طرف سے پیش کردہ ٹیکس بچانے والی فکسڈ ڈپازٹ اسکیموں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ ٹیکس کی بچت کو اپنے سالانہ مالیاتی منصوبوں کا ایک اہم حصہ بنائے۔ آئیے ٹیکس سیونگ فکسڈ ڈپازٹ سے متعلق کچھ اہم باتیں جانتے ہیں۔
ٹیکس بچانے کے لیے فکسڈ ڈپازٹ (FD) سرمایہ کاری کا ایک آپشن موجود ہے۔ جو ٹیکس چھوٹ، سیکورٹی اور بہتر ریٹرن جیسے بہت سے فوائد دیتا ہے۔ بینکوں کی طرف سے پیش کردہ یہ FDs سرمایہ کاری کے لیے محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔ بہت سے سرمایہ کار بہتر ریٹرن اور تقریباً 7 فیصد کی شرح سود کو دیکھتے ہوئے ان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
جو لوگ ٹیکس بچانا چاہتے ہیں وہ موجودہ مالی برس کے اختتام سے پہلے ان FD اسکیمیں لینے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کا سیکشن 80C مختلف ٹیکس بچانے والی اسکیموں میں کی گئی سرمایہ کاری پر 1,50,000 روپے تک کی کٹوتی کی اجازت دیتا ہے۔ ان سکیموں میں سے ایک ٹیکس سیونگ فکسڈ ڈپازٹ ہے۔ ان اسکیموں میں جمع کی گئی رقم کا دعوی سیکشن 80C کی حد تک کیا جاسکتا ہے۔