اردو

urdu

By

Published : Jun 6, 2022, 6:35 PM IST

ETV Bharat / business

Global Wheat Prices Jump: گندم کی برآمد پر پابندی سے قیمتوں میں اضافہ

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی ایف اے او کا کہنا ہے کہ بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ Global Wheat Price Jum

نئی دہلی/اقوام متحدہ: بھارت کی جانب سے گندم کی برآمدات پر پابندی کے اعلان اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد پیداوار میں کمی کے خدشے کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے یہ اطلاع دی Global Wheat Prices Jump After India Export Ban ۔ مئی 2022 میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کی قیمت کا اشاریہ اوسطاً 157.4 پوائنٹس تھا، جو اپریل کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہے۔ تاہم مئی 2021 کے مقابلے میں یہ 22.8 فیصد زیادہ رہا۔

واضح رہے کہ ایف اے او بین الاقوامی خوراک کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلیوں پر نظر رکھتا ہے۔ FAO اناج پرائس انڈیکس مئی میں اوسطاً 173.4 پوائنٹس، اپریل 2022 سے 3.7 پوائنٹس (2.2 فیصد) اور مئی 2021 کے مقابلے میں 39.7 پوائنٹس (29.7 فیصد) زیادہ ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ "مئی میں مسلسل چوتھے مہینے گندم کی بین الاقوامی قیمتوں میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے برس کی قیمت سے اوسطاً 56.2 فیصد زیادہ ہے اور مارچ 2008 کے ریکارڈ اضافے سے صرف 11 فیصد کم ہے۔'

ایجنسی کے مطابق، "کئی بڑے برآمد کنندگان ممالک میں فصل کی صورتحال کے بارے میں خدشات اور جنگ کی وجہ سے یوکرین میں پیداوار میں کمی کے خدشات کے درمیان بھارت کی جانب سے گندم کی برآمدات پر پابندی کے اعلان کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس، بین الاقوامی موٹے اناج کی قیمتوں میں مئی میں 2.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی، لیکن یہ ایک برس قبل کی قیمتوں کے مقابلے 18.1 فیصد زیادہ رہی۔

مزید پڑھیں:

اپریل کے مقابلے FAO کے چینی کی قیمت کے اشاریہ میں 1.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جس کی بنیادی وجہ بھارت میں بھاری پیداوار اور عالمی سطح پر اس کی دستیابی میں اضافے کا امکان ہے۔ غور طلب ہے کہ بھارت نے گھریلو سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے تحت 13 مئی 2022 کو گندم کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details