ممبئی:مہنگائی میں کمی اور غیر ملکی بازاروں میں مثبت رجحان کی وجہ سے ہونے والی خرایدار کی بدولت گزشتہ ہفتے 0.59 فیصد تک چڑھے گھریلو مارکیٹ کی چال کا تعین کرنے میں عالمی رجحان کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کا کردار اہم رہے گا۔ گزشتہ ہفتے، بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس ہفتے کے آخر میں 360.59 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد بڑھ کر 60621.77 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 71.05 پوائنٹس یعنی 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 18 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 18027.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
زیر نظر ہفتے میں بڑی کمپنیوں کی تیزی کے برعکس، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس سے ہفتے کے آخر میں مڈ کیپ 165.78 پوائنٹس کا غوطہ لگاکر 25005.19 پوائنٹس اور اسمال کیپ 228.11 پوائنٹس ٹوٹ کر 28630.19 پوائنٹس پر آگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ ہفتے یورپی مرکزی بینک اور امریکی فیڈرل ریزرو نے آئندہ مانیٹری پالیسی کے جائزہ اجلاس میں شرح سود میں اضافے کا عندیہ دیا ہے جس کے باعث آئندہ ہفتے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔