نئی دہلی: عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں، بلند افراط زر اور سخت مالی حالات سے بھارت کی اقتصادی بحالی متاثر نہیں ہوگی۔ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹر سروس نے یہ بات ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم رکھتے ہوئے کہی۔ موڈیز کے مطابق، بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں مالی برس میں 7.6 فیصد رہے گی، جب کہ گزشتہ مالی برس 2021-22 میں یہ شرح 8.7 فیصد تھی۔ ساتھ ہی، جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) کی شرح نمو 2023-24 میں 6.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ Global Economic Crisis Has no Impact on India's Revival
ریٹنگ ایجنسی نے بھارت کو بی اے اے3 کی درجہ بندی دی ہے، جو سرمایہ کاری کی کم سطح کی درجہ بندی ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹنگ آؤٹ لک منفی سے مستحکم ہو گیا تھا۔ موڈیز نے ایک رپورٹ میں کہاکہ "بھارت کی بڑی اور متنوع معیشت جس میں اعلی ترقی کی صلاحیت ہے، بشمول اس کی کریڈٹ پوزیشن۔"
کریڈٹ کو درپیش اہم چیلنجوں میں کم فی کس آمدنی، مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کا زیادہ قرض۔ قرض لینے کی صلاحیت اور اصلاحات کا موثر نفاذ شامل ہیں۔