اردو

urdu

ETV Bharat / business

Gautam Adani hires US Legal Powerhouse ہنڈن برگ کے خلاف اڈانی گروپ نے امریکی لاء فرم کی خدمات حاصل کی - ہنڈن برگ اڈانی گروپ واچٹیل لا فرم

گوتم اڈانی نے امریکہ میں ہنڈن برگ کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے کے لیے امریکہ کی بڑی قانونی فرم 'واچٹیل' کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈانی گروپ تمام قانونی آپشنز پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ Gautam Adani hires US legal powerhouse

Gautam Adani hires US legal powerhouse Wachtell in battle against Hindenburg, reports say
نڈن برگ کے خلاف اڈانی گروپ نے امریکی لاء فرم کی خدمات حاصل کی

By

Published : Feb 10, 2023, 4:19 PM IST

نئی دہلی: بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی کی کمپنی نے امریکی قانونی فرم واچٹیل کی ہنڈن برگ کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے کے لیے خدمات حاصل کی ہے۔ یہ فرم دنیا میں متنازع قانونی لڑائی لڑنے کے لیے مشہور ہے۔ اڈانی گروپ کیس لڑ کر اپنے سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کی مالی صحت کے بارے میں یقین دلانا چاہتا ہے۔ اڈانی گروپ کی جانب سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ وہ شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کے خلاف اپنی قانونی لڑائی کی تیاری کر رہا ہے۔ اب رپورٹس کے مطابق، گروپ نے نیویارک میں مقیم واچٹیل لپٹن، روزن اینڈ کاٹز کے سرکردہ وکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ شارٹ سیلر فرم پر کارروائی کی جائے۔

غور طلب ہے کہ ہنڈن برگ نے 24 جنوری کو شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں اکاؤنٹنگ فراڈ، اسٹاک میں ہیرا پھیری سمیت قرضوں کو لے کر اڈانی گروپ پر کئی سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ میں 88 سوالات اٹھاتے ہوئے لگائے گئے الزامات کا اڈانی گروپ پر اتنا اثر ہوا کہ اڈانی گروپ کے اسٹاک میں سونامی آئی اور 10 دنوں کے اندر اڈانی گروپ کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آدھی رہ گئی۔ یہی نہیں حصص میں زبردست گراوٹ نے چیئرمین گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت پر بھی برا اثر ڈالا اور وہ دنیا کے ٹاپ ارب پتیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر سے ٹاپ-20 سے باہر ہو گئے۔ اڈانی کے اثاثے جن کی مجموعی مالیت 110 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، کم ہو کر صرف 58.7 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔

بتادیں کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اڈانی گروپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان رشتہ پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم سے کئی سوالات پوچھے تھے۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ' مودی حکومت اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لیے ضابطے میں تبدیلی کی ہے، انہوں یہ بھی الزام لگایا تھا کہ پہلے ایئر پورٹ اور دفاعی شعبے میں ناتجربہ کار کمپنیوں کو ٹینڈر نہیں دیا جاتا تھا، تاہم مودی حکومت نے ضابطہ کو تبدیل کرکے اڈانی گروپ کو ان سیکٹر کا ٹینڈر دیا ہے۔ وہیں پارلیمنٹ میں اڈانی گروپ پر لگائے گئے الزامات کو پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے باہر کردیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details