نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یہ عام آدمی کے لیے راحت کی بات ہے کیونکہ ملک میں دو ماہ سے زیادہ عرصے سے ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ Fuel Prices Remain Unchanged
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 94.34 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 88.89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔