اردو

urdu

ETV Bharat / business

جنوبی کوریا میں فور وہیلر مینوفیکچرر 11 ہزار گاڑیاں واپس منگوائیں گے - کار ساز کمپنیاں مینوفیکچرنگ کی خرابیوں

جنوبی کوریا میں کار ساز کمپنیاں مینوفیکچرنگ کی خرابیوں کی وجہ سے تقریباً 11000 گاڑیاں رضاکارانہ طور پر واپس منگوائیں گی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ Mercedes-Benz Korea

Four vehicle manufacturers in South Korea will recall 11,000 vehicles
Four vehicle manufacturers in South Korea will recall 11,000 vehicles

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 2:20 PM IST

سیول: جنوبی کوریا میں چار ملکی اور غیر ملکی کار ساز کمپنیاں مینوفیکچرنگ کی خرابیوں کی وجہ سے تقریباً 11000 گاڑیاں رضاکارانہ طور پر واپس منگوائیں گی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ زمینی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے مطابق، مرسڈیز بینز کوریا ناقص ایندھن پمپ اجزا کے لئے ای 250 سیڈان سمیت 14 ماڈلز کے 9528 یونٹس کو واپس بلائے گا، ساتھ ہی اسٹارٹر اور جنریٹر میں ناقص وائرنگ کنکشن کے لئے مرسڈیز-اے ایم جی ایس ایل 63 4 میٹک پلس کے 329 یونٹس کو واپس لے گا۔ وزارت کے مطابق، مقامی الیکٹرک وین بنانے والی کمپنی جیس موبلٹی، گاڑی کی انڈر باڈی حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ای ٹی وین کے 910 یونٹس واپس منگوائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیوش گوئل نے امریکہ میں ٹیسلا فیکٹری کا دورہ کیا، کئی ممالک کے تجارتی وزراء سے ملاقات کی

انہوں نے کہا کہ ووکس ویگن گروپ کوریا ناقص بیٹری کو ٹھیک کرنے کے لیے آڈی ای ٹران جی ٹی دو ماڈلز کے 73 یونٹس کو واپس بلائے گا، جب کہ بی ایم ڈبلیو گروپ کوریا آر 1250 آرایس سمیت دو موٹرسائیکل ماڈلز کے 141 یونٹس میں ناقص لائٹس کی مرمت کرے گا۔ زمینی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے مطابق گاڑیوں کے مالکان مرمت اور سروس سینٹرز پر جاکر خراب پرزے کو مفت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details