نئی دہلی: کسادبازاری، عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور بڑے پیمانے پر چھٹیوں کے درمیان، بھارت میں 5 میں سے 4 پیشہ ور افراد 2023 میں نئی ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ بدھ کے روز لنکڈ ان کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی کی فضا ہے۔ اس کے ساتھ بڑی کمپنیوں میں چھٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں 5 میں سے 4 پیشہ ور افراد سال 2023 میں نئی ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ LinkedIn کی رپورٹ کے مطابق 18-24 برس کی عمر کے 88 فیصد پیشہ ور افراد، 45-54 برس کی عمر کے 64 فیصد پیشہ ور افراد ملازمتیں تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
لنکڈ اِن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگے کے معاشی غیر یقینی کے باوجود، پیشہ ور افراد اپنی مہارتوں میں سرمایہ کاری اور سرگرمی سے ترقی کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔ سروے میں شامل تین چوتھائی (78 فیصد) ملازمین نے کہا کہ اگر وہ اپنی ملازمت چھوڑ دیتے ہیں تو وہ دیگر جگہ نوکری کے لیے دوسرے کرداروں کو تلاش کرنے میں پراعتماد محسوس کریں گے۔