واشنگٹن: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز کہا کہ بھارت کا عام بجٹ (24-2023 بجٹ) بہت احتیاط سے طرح تیار کرنا ہوگا تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مہنگائی کے خدشات سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی آئے ہیں یہاں بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں ممتاز ماہر اقتصادیات ایشور پرساد کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ باتیں کہی۔ ان سے آئندہ بجٹ کے تعلق سے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ Forthcoming Budget to Focus on Growth says Sitharaman
سیتا رمن نے کہاکہ آئندہ بجٹ کے بارے میں کچھ بھی بتانا ابھی قبل از وقت ہوگا اور یہ مشکل بھی ہے، لیکن وسیع طور پر، ترقی کی ترجیحات سرفہرست رہیں گی۔ مہنگائی کے خدشات سے بھی نمٹنا ہوگا۔ لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوگا کہ آپ ترقی کو کیسے برقرار رکھیں گے؟ فروری میں پیش کیے جانے والے بجٹ کی تیاریاں دسمبر سے شروع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا، یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کے درمیان کس طرح توازن قائم کیا جائے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وبائی امراض سے صحت یاب ہونے کے بعد بھارتی معیشت نے جو رفتار حاصل کی ہے اسے اگلے برس بھی برقرار رکھا جائے۔