اردو

urdu

Forex Reserves Down: زرمبادلہ کے ذخائر 306 ملین ڈالر کم ہوکر 601.05 بلین ڈالرپر

By

Published : Jun 10, 2022, 10:57 PM IST

ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 3 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے، غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 208 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 536.8 ارب ڈالر رہ گیا۔ Forex Reserves Down

Forex reserves down by USD 306 mn at USD 601.057 bn
زرمبادلہ کے ذخائر 306 ملین ڈالر کم ہوکر 601.05 بلین ڈالرپر

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر Foreign Exchange Reserves Declined تین جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 306 کروڑ ڈالر گھٹ کر 601.05 ارب ڈالر رہ گئے، وہیں اس کے پچھلے ہفتے 3.9 ارب ڈالر بڑھ کر 601.4 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔ Forex Reserves Down

ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 3 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 208 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 536.8 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 74 کروڑ ڈالر کم ہوکر 40.8 ارب ڈالر رہ گئے۔

اسپیشل ڈرائنگ رائٹس زیر جائزہ ہفتے میں 2.8 کروڑ ڈالر کم ہوکر 18.4 ارب ڈالر رہ گئے۔ وہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر 50 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.03 ارب ڈالر ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details