ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مسلسل چھٹے ہفتہ میں 3.27 بلین ڈالر کم ہوکر 600.4 بلین ڈالر رہ گئے, اس سے قبل 15 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل پانچویں ہفتے گر کر 311 ملین ڈالر کم ہو کر 603.7 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔ Forex Reserves Down $3.271 Bn to $600.423 Bn
اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.47 بلین ڈالر کم ہو کر 604 بلین ڈالر اور یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 11.17 بلین ڈالر کم ہو کر 606.48 بلین ڈالر رہ گیاتھا۔ اسی طرح 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.03 بلین ڈالر کم ہو کر 617.65 بلین ڈالر رہ گیاتھا۔