اردو

urdu

ETV Bharat / business

Foreign exchange reserves decreased زرمبادلہ کے ذخائر 5.7 ارب ڈالر کم ہو کر 561.3 ارب ڈالر رہ گئے - ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار

ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.5 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 496.1 بلین ڈالر رہ گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 24, 2023, 11:01 PM IST

ممبئی: غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں زبردست کمی کی وجہ سے 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.7 بلین ڈالرکم ہوکر 561.3 بلین ڈالر پر آگیا، جبکہ گزشتہ ہفتے میں 8.32 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 566.9 بلین ڈالر پر آگیا تھا۔ جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.5 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 496.1 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 1.04 بلین ڈالر کی کمی ہوئی اور وہ گر کر 41.82 بلین ڈالر رہ گئے۔

زیر نظر ہفتے کے دوران خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 87 ملین ڈالر کم ہو کر 18.3 بلین ڈالر رہ گئے۔ اس عرصے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 34 ملین ڈالر کم ہو کر 5.1 بلین ڈالر رہ گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری اور ستمبر کے درمیان زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی کمی درج کی گئی تھی، لیکن اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے آگئی تھی۔ ستمبر کے آخر سے 6 جنوری تک اس میں 28.9 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 6 ستمبر کو یہ 561.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ 27 جنوری کو یہ 576.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details