اردو

urdu

ETV Bharat / business

Foreign Exchange Reserves decreased زرمبادلہ کے ذخائر 2.4 ارب ڈالر کم ہو کر 560 ارب ڈالرپر - غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر

اعداد و شمار کے مطابق 10 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 2.22 ارب ڈالر کم ہو کر 494.9 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 19, 2023, 5:36 PM IST

ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ میں زبردست کمی کی وجہ سے 10 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2.4 ارب ڈالر کم ہوکر 560 ارب ڈالر رہ گئے، جبکہ اس کے پچھلے ہفتے میں یہ 1.5 ارب ڈالر بڑھ کر 562.4 ارب ڈالرپر رہا تھا۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 10 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 2.22 ارب ڈالر کم ہو کر 494.9 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ گر کر 41.9 ارب ڈالر پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Foreign exchange reserves decreased زرمبادلہ کے ذخائر 5.7 ارب ڈالر کم ہو کر 561.3 ارب ڈالر رہ گئے

زیر جائزہ ہفتے کے دوران، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں 5.3 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہوکر18.1 ارب ڈالر رہ گیا۔ اس عرصے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 1.1 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.1 ارب ڈالر پر آگیا۔ وہیں گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان پاکستان کو اس وقت ملک کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 276 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3.193 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جو گزشتہ ہفتے یہ تین بلین ڈالر سے بھی کم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے پاس فاریکس ریزرو ایک ماہ کی درآمدات کے لیے کافی نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details