ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / business

FM Sitharaman meets World Bank President: سیتارمن نے عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کی - عالمی بینک کو قرضوں سے دوچار ممالک کو بچانے آگے آنا چاہیے

مرکزی وزیر خزانہ سیتارمن نے واضح کیا کہ بھارت زمینی سطح پر سیاسی تناؤ کے درمیان بڑھتی بے یقینی کی وجہ سے عالمی بازیابی کے خطرات کے بارے میں فکرمند ہے۔FM Sitharaman meets World Bank President

FM Sitharaman meets World Bank president; discusses Covid-19, Russia-Ukraine conflict
سیتارمن نے عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کی
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 4:18 PM IST

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن اور عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کووڈ 19 وبا سے بھارت کی مسلسل بازیابی، عالمی معیشت اور روس - یوکرین جنگ کے اثرات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ Discusses Covid-19, Russia-Ukraine Conflict

عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے امریکہ کے سفر پر گئی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج ایک بینک میں یہ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ذریعہ وبا کے مقابلے میں زندگی اور ذریعہ معاش کو بچانے کے دوہرے اہداف پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، جس میں 1.85 ارب سے زیادہ کووڈ سے بچاؤ کی خوراک دی جا چکی ہیں۔

سیتارمن نے واضح کیا کہ بھارت زمینی سطح پر سیاسی تناؤ کے درمیان بڑھتی بے یقینی کی وجہ سے عالمی بازیابی کے خطرات کے بارے میں فکرمند ہے۔

وزیر خزانہ نے تجویز پیش کی کہ کثیرالجہتی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے، کیونکہ دنیا غیر معمولی غیر یقینی کے دور سے گزر رہی ہے۔ وبائی امراض اور حالیہ جغرافیائی سیاسی پیشرفتوں کی وجہ سے، عالمی بینک کو قرضوں سے دوچار ممالک کو بچانے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر عالمی بینک کو سری لنکا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جو غیر معمولی اقتصادی بحران کا شکار ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھارت کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن اور گتی شکتی پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details