حیدرآباد: چونکہ ہوم لون پر سود کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے، اس لیے لوگ قلیل مدتی ریلیف تلاش کرنے لگے ہیں، جس میں ای ایم آئی کی رقم کو کم کرنا یا قرض کی مدت میں اضافہ کرنا ہے شامل ہے، لیکن اس طرح کے اقدامات طویل مدت کے لیے مناسب نہیں، اس کے بجائے ہمیں اپنے معاشی منصوبے کو دوبارہ منظم کرنا چاہیے اور کم سود دینے والی چھوٹی بچتوں اور ڈپازٹس کو مدت سے پہلے گھر کے قرضوں کی ادائیگی میں لگانا چاہیے۔ Is Your Home Loan Interest too Burdensome
سود کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے پیش نظر قرض کی ادائیگی کا بوجھ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ مہنگائی 6 فیصد سے زیادہ ہے جو شرح سود میں مسلسل اضافے کی وجہ ہے، اگر پہلے سے معاشی منصوبہ بند نہیں کی ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی قرضوں کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
ہوم لون کا مطلب 15 سے 20 برس تک طویل مدتی سود کا بوجھ، اس دوران شرح سود میں اضافہ اور کمی دیکھنے کو ملے گی۔ طویل مدتی قرض کو اصل میں مقررہ مدت سے پہلے بند کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔
عام طور پر لوگ EMIs ادا کرنے کی موجودہ صلاحیت کی بنیاد پر ضرورت سے زیادہ قرض لیتے ہیں۔ یہ فوری طور پر بوجھ نہیں بنا، لیکن جیسے جیسے سود کی شرحیں بڑھیں گی، مجموعی طور پر ادائیگی کئی گنا بڑھ جائے گی۔ ایسے میں غیر منصوبہ بند یا غیر ضروری قرض لینے کی بجائے پہلے اپنی مالی حالت کا واضح اندازہ لگانا چاہیے۔ کم سود دینے والے سیونگ پلانز میں جمع شدہ رقم کو بھی نکال لینا چاہیے تاکہ طویل مدتی قرض کا کافی حصہ ادا کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں ایک اہم بات جس پر ہمیں غور کرنی چاہیے وہ یہ کہ ماہانہ آمدنی میں اضافے کے بعد قرض کی مدت کو کم کرنے کے لیے EMI کو بڑھانا ہے۔ EMI میں کم از کم 5 فیصد سالانہ اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ قرض کو اس کی مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا جا سکے، جس سے بڑھتے ہوئے سود کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بونس اور اس طرح کی دیگر آمدنی کو ہوم لون کی فوری ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اب تک تمام بینکوں کی جانب سے ہوم لون کی شرح سود 8 سے 9 فیصد کے قریب آچکی ہے، جب کہ ڈپازٹس پر کہیں بھی ایسی شرح نہیں مل رہی ہے۔ لہٰذا کم سود دینے والے ڈپازٹس کو منتخب کرنے کے بجائے، ان رقومات کو طویل مدتی قرضوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر آپ کے ہوم لون کا سود 8.55 فیصد ہے اور بینک کا فکسڈ ڈپازٹ صرف 7 فیصد ہے تو بہتر ہے کہ گھر کے قرضے ادا کیے جائیں۔ ہر سال کم از کم چار EMIs اضافی ادا کی جانی چاہئیں۔ یا اصل رقم کا 5 سے 10 فیصد ادا کریں۔
طویل مدتی ہوم لون لینے سے قبل ہم سب کو اپنے اخراجات کو جہاں تک ممکن ہوسکے کم کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ ہماری تمام چھوٹی سیونگ کو قرضوں کی ادائیگی کی طرف موڑ دیا جانا چاہیے، اگر EMI کا بوجھ زیادہ ہے، تو بینکوں سے بات کریں اور اگر کوئی دوسرا بینک کچھ ریلیف فراہم کرتا ہے تو قرض منتقل کریں۔ شرح سود میں مستقبل میں اضافے پر غور کریں اور EMI رقم کا 10 سے 15 فیصد قلیل مدتی قرض فنڈز میں سرمایہ کاری کریں۔ تین سے چھ ماہ کے اخراجات اور EMIs کے برابر رقم کے لیے ہنگامی فنڈ تیار کریں۔
مزید پڑھیں:
Gold and silver ETFs گولڈ اور سلور ای ٹی ایف متنوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین آپشن