اردو

urdu

ETV Bharat / business

Financial Inclusion Campaign مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کے لیے 15 اکتوبر سے خصوصی مہم

ملک میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے وزارت خزانہ 15 اکتوبر سے 26 نومبر تک ملک کے سات اضلاع میں گرام پنچایت سطح پر ایک خصوصی مہم کا اہتمام کرے گی۔ Financial Inclusion Campaign

Financial Inclusion Campaign
Financial Inclusion Campaign

By

Published : Oct 2, 2022, 7:47 PM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے دفتر نے آج چار ٹویٹس کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی شمولیت کے فریم ورک کی رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے مالیاتی خدمات کا محکمہ ملک کی چھ ریاستوں کے سات اضلاع میں اس خصوصی مہم کا انعقاد کرے گا۔

ان سات اضلاع میں اڈیشہ کا کٹک، مہاراشٹر کا اورنگ آباد اور پونے، آندھرا پردیش کا کاکیناڈا، اتر پردیش کا کوشامبی، مدھیہ پردیش کا دتیا اور آسام کا بارپیٹا شامل ہیں۔اس دوران تمام اہل لوگوں کو متعلقہ گرام پنچایتوں میں بینک کھاتوں، انشورنس اور پنشن اسکیموں وغیرہ سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) اور سیلف ہیلپ گروپس کو کولڈ چین انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لیے قرضے بھی دئیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری سے وابستہ لوگوں تک مدرا اور کسان کریڈٹ کارڈ کی رسائی بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔مہم کے دوران سیلف ہیلپ گروپس کے اراکین کو بھی ملک کے مالیاتی شمولیت کے ماحولیاتی نظام کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ چھوٹے کھاتوں کو موبائل آدھار سے جوڑنے اور مکمل کے وائی سی کرکے انہیں عام کھاتوں میں تبدیل کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ Financial Inclusion Campaign

ABOUT THE AUTHOR

...view details