نئی دہلی: روزگار کے مواقع بڑھانے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ اس کے مختلف محکمے ڈیڑھ برس میں 10 لاکھ نئی بھرتیاں کریں گے Fill 10 Lakh Govt Jobs in Next 1.5 Years۔ میڈیا کو یہ معلومات دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ اس کی تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج صبح کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے تمام محکموں سے کہا ہے کہ وہ 18 مہینوں میں کل 10 لاکھ نئی نوکریاں دیں۔ اس کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔