حیدرآباد: سب کے لیے ایک پالیسی پرانی کہاوت ہے، کیونکہ عام بیمہ کنندگان اب خصوصی طور پر پالیسی ہولڈرز کے لیے ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں پیش کر رہے ہیں۔ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے صارفین کو پالیسیاں فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
پالیسی لیتے وقت لوگ زیادہ رقم خرچ نہیں کرنا چاہتے۔ انشورنس کمپنیاں بھی اسی کے مطابق پالیسیاں لارہی ہیں۔ موجودہ دور میں پے ایس یو کنزیوم (PAYC) موٹر وہیکل انشورنس کے معاملے میں ایک بڑے انقلاب کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار بھارت میں بھلے ہی نیا اور انوکھا ہو تاہم ترقی یافتہ ممالک میں یہ پہلے سے ہی رائج ہے۔ ملک کی انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں اس قسم کی پالیسییوں کی منظوری دی ہے۔ Pay-as-you-consume (PAYC) can be a revolutionary change in motor vehicle insurance
پے۔ ایس۔یو کنزیوم ایڈ آن ایک اضافی کور ہے، جو جامع موٹر انشورنس پالیسی کے تحت آتا ہے۔ یہ پالیسی ہولڈر کو اپنی گاڑی کے استعمال کی بنیاد پر انشورنس منتخب کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ صارفین اپنی گاڑی کے استعمال کی بنیاد پر کوریج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین محفوظ ڈرائیونگ کے لیے پریمیم میں اضافی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔