نئی دہلی:صدر دروپدی مرمو کی تقریر کے ساتھ پارلیمانی بجٹ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اقتصادی سروے پیش کیا۔ تاہم AAP اور BRS نے صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ صدر جمہوریہ اور صدر کے دفتر کا احترام کرتے ہیں، لیکن مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے خلاف احتجاج میں خطاب کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
اقتصادی سروے لوک سبھا میں پیش کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہ اقتصادی سروے پیش کیا ہے۔ اقتصادی سروے میں وزیر خزانہ نے 2023-24 میں شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اقتصادی سروے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے لیے 6.8 فیصد کی افراط زر اتنی زیادہ نہیں ہے کہ نجی کھپت کو کم کر سکے یا سرمایہ کاری کو کم کرسکے۔ نومبر 2022 میں خوردہ افراط زر RBI کے ہدف میں واپس آ گیا ہے۔ بھارتی معیشت مالی سال 23 میں وبائی امراض سے پہلے کی ترقی کے راستے پر پہنچنے کے لیے تیار ہے۔